ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہاردک کی ’مودی ہراؤ، دیش بچاؤ‘ریلی میں جانے کے فیصلے کو نتیش نے ملتوی کیا

ہاردک کی ’مودی ہراؤ، دیش بچاؤ‘ریلی میں جانے کے فیصلے کو نتیش نے ملتوی کیا

Wed, 11 Jan 2017 23:09:08  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 11/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے 28/جنوری کو گجرات میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے محرک ہاردک پٹیل کی مجوزہ’مودی ہراؤ، دیش بچاؤ‘ریلی میں شامل ہونے کے لیے گجرات جانے کا فیصلہ فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔جد یو ذرائع کے مطابق اترپردیش کے انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے گجرات جانے کے فیصلے کو کمار نے فی الحال ملتوی کر دیا ہے اور اس کی معلومات ہاردک پٹیل کو دے دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہاردک پٹیل نے گذشتہ دسمبر میں اپنے بہار دورے کے دوران نتیش کمار سے ملاقات کر کے انہیں گجرات میں منعقد ’مودی ہراؤ، دیش بچاؤ‘ریلی میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی جس پرکمارنے اپنی رضامندی ظاہر کر دی تھی۔نتیش کمار نے بہار آنے پر ہاردک پٹیل کو سرکاری مہمان کا درجہ بھی دیا تھا۔وزیراعظم نریندر مودی کی مخالفت کرتے ہوئے ہاردک پٹیل 2017کے انتخابات میں بی جے پی کو اکھاڑپھینکنے کا اعلان کر چکے ہیں جس کے لیے وہ نتیش کمار کی حمایت حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔اس درمیان جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہاکہ اگر پٹیل11/مارچ کے بعد ریلی کرتے ہیں تو اس میں نتیش کمار کے شامل ہونے کا امکان بن سکتا ہے۔
3


Share: